اختر مینگل

میں وزیر اعظم سے گزارش کروں گا کہ سیاسی قیدیوں کی رہائی کی جائے، اختر مینگل

اسلام آباد (عکس آن لائن) بلوچستان رہنما اختر مینگل نے کہاہے کہ میں وزیر اعظم سے گزارش کروں گا کہ سیاسی قیدیوں کی رہائی کی جائے۔

پیر کو یہاں اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے اختر مینگل نے محمود اچکزئی کے گھر پر چھاپے کی مذمت کی۔انہوں نے کہا کہ مجھے امید تھی کہ وزیر اعظم تقریر کے دوران صحافی اسد علی طور اور عمران ریاض کی رہائی کا اعلان کریں گے، صحافی ہمیں راہ راست دکھانے کی کوشش کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میں وزیر اعظم سے گزارش کروں گا کہ سیاسی قیدیوں کی رہائی کی جائے۔انہوںنے کہاکہ چند روز پہلے بلوچستان کی خواتین، بہنیں اسلام آباد آئی تھی کچھ امیدوں کے ساتھ تو ان بچیوں کے ساتھ جو سلوک کیا گیا، ان کا جو استقبال کیا گیا اس کا رد عمل سب نے دیکھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں