کراچی (عکس آن لائن) گلوکار عاطف اسلم نے کہا کہ ان کی سب سے بڑی خوش قسمتی یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ نے انہیں مسلمان پیدا کیا ہے۔انہوں نے ایک انٹرویو میں کہا ان کی سب سے بڑی خوش نصیبی بطور مسلمان پیدا ہونا اور آقا جی کا امتی ہونا ہے جن کو وہ درود شریف کے ذریعے سلام بھیجتے ہیں اور یہ فضل ہم مسلمانوں کے علاوہ کسی کو نصیب نہیں ہے۔ انہوں نے موت کے بارے میں اپنا نظریہ بتاتے ہوئے کہاکہ وہ موت سے ڈرتے تھے اور ان کا یہ ڈر اس وقت ختم ہوا جب انہوں نے اپنی دادی کو قبر میں اتارا اور بڑوں کو کہتے سنا کہ ہمیں خوشی کے ساتھ اپنوں کو رب العزت کے پاس رخصت کرنا چاہیے۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- حکومت نے پیٹرول پر 5روپے کمی کی، جبکہ عالمی منڈی میں 7ڈالر فی بیرل کمی ہوئی ، حافظ نعیم الرحمن
- 2700ارب روپے کے محصولات اسٹے آرڈرز کی وجہ سے رکے ہوئے ہیں،وزیر قانون
- اس بجٹ پر مزدور کی تنخواہ میں اضافہ کرنے کی کوشش کریں گے، وزیر اعظم
- وزیرداخلہ کا پاکستان کوسٹل گارڈز کواپ گریڈ کرنے کا اعلان
- مزدوروں اور محنت کش طبقے کے حقوق کا تحفظ اجتماعی ذمہ داری ہے، ایازصادق