موٹروے زیادتی کیس

موٹروے زیادتی کیس کے ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں 4 جنوری تک توسیع

لاہور(عکس آن لائن) انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے لاہور سیالکوٹ موٹروے زیادتی کیس کے ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں 4جنوری تک توسیع کردی ۔

انسداددہشتگردی کی خصوصی عدالت کے جج ارشد حسین بھٹہ نے کیس کی سماعت کی ۔ جیل حکام کی جانب سے ملزم عابد ملہی اور شفقت کو سخت سکیورٹی میں عدالت میں پیش کیا ۔تفتیشی افسر نے ملزمان کاچالان پیش کرنے سے متعلق مزید مہلت طلب کی ۔

عدالت نے تفتیشی افسر سے ملزمان کے خلاف کیس کا مکمل چالان پیش کرنے کا حکم دیدیا۔ملزمان کے خلاف تھانہ گجر پورہ پولیس نے زیادتی سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کر رکھا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں