موبائل فونز

موبائل فونز کی درآمدات میں مارچ کے دوران 12.72 فیصد اضافہ ہوا، ادارہ برائے شماریات

اسلام آباد (عکس آن لائن) مارچ 2020ء کے دوران موبائل فونز کی درآمدات میں 12.72 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعداد و شمار کے مطابق مارچ 2020ء کے دوران درآمدات کا حجم 18.1 ارب روپے تک بڑھ گیا جبکہ فروری 2020ء کے دوران موبائل فونز کی درآمدات 16.1 ارب روپے رہی تھیں۔ اس طرح فروری 2020ء کے مقابلہ میں مارچ 2020ء کے دوران موبائل فونز کی ملکی درآمدات میں 2 ارب روپے یعنی 12.72 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں