لاہور(عکس آن لائن ) لاہور کی عدالت نے منشیات برآمدگی کیس میں رانا ثنا اللہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 ستمبر تک توسیع کر دی۔رانا ثنااللہ اور شریک ملزموں کو جوڈیشل کمپلیکس میں انسداد منشیات کی عدالت میں پیش کیا گیا۔ اس موقع پر سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے ۔
پولیس نے جوڈیشل کمپلیکس کے اطراف غیر متعلقہ افراد کا داخلہ بند کر دیاجب کہ پولیس کی بھاری نفری احاطہ عدالت کے اندار اور باہر تعینات کر دی گئی۔ جج مسعود ارشد کی تبدیلی سے مقدمے پر کوئی کارروائی نہ ہو سکی، اے این ایف کی رانا ثنا اللہ کے اثاثے منجمند کرنے کی درخواست پر بھی کوئی پیش رفت نہ ہوئی۔ عدالت نے رانا ثنا اللہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 ستمبر تک توسیع کر دی۔