اسلام آباد (نمائندہ عکس)وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ ملک کے حالت بہت گھمبیر ہوتے چلے جارہے ہیں ‘اس وقت الیکشن ہی ایک حل ہے‘پاکستان کی عوام نے عمران خان کا کہا مانا ہے جو کہ اس بات کا ثبوت ہے کہ وہ سب سے زیادہ مقبول ہو چکے ہیں‘ملک میں جھاڑو پھرتے دیکھتا ہوں اور دہشتگرد بھی پاکستان میں داخل ہو چکے ہیں۔
قومی اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ ملک کے حالات گھمبیر ہو رہے ہیں اور حکومت کہہ رہی ہے کہ سرپرائز دیں گے۔ہے کہ اس وقت الیکشن ہی ایک حل ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی عوام نے عمران خان کا کہا مانا ہے جو کہ اس بات کا ثبوت ہے کہ وہ سب سے زیادہ مقبول ہو چکے ہیں۔ان کا کہنا تھ کہ ملک میں جھاڑو پھرتے دیکھتا ہوں اور دہشتگرد بھی پاکستان میں داخل ہو چکے ہیں۔