لاہور( عکس آن لائن)لاہور سمیت ملک بھر کے تعلیمی بورڈز میں سال 2024سے نمبرز ختم اورگریڈ سسٹم کو بحال کردیا گیا، امیدواروں کو رزلٹ کارڈز پر گریڈز کے ساتھ سی جی پی اے دیا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق لاہور سمیت ملک بھر کے تعلیمی بورڈز میں سال 2024سے نمبرز ختم، گریڈ سسٹم بحال کردیا گیا۔آئندہ سال سے امیدواروں کو رزلٹ کارڈز گریڈ سسٹم کے تحت جاری کیے جائیں گے۔
گریڈز کے ساتھ سی جی پی اے بھی دیا جائے گا۔آئی بی سی سی کے 27 اکتوبر کو ہونے والے اجلاس میں گریڈنگ سسٹم شروع کرنے کا حتمی فیصلہ کرلیا گیا ۔پنجاب بورڈ سندھ میں واقع تعلیمی بورڈز کوگریڈنگ سسٹم کے حوالے سے ٹریننگ فراہم کریں گے ۔رواں سال رزلٹ کارڈز میں نمبرز کے ساتھ گریڈز بھی جاری کیے گئے تھے۔آئندہ تعلیمی سال سے صرف گریڈز اور سی جی پی اے جاری کیے جائیں گے۔