شاہ محمود قریشی

مقبوضہ کشمیر کا لاک ڈان عالمی برادری کے اجتماعی ضمیر پر بوجھ ہے،وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی

اسلام آباد(عکس آن لائن)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ لاک ڈان کا ایک بھی مزید لمحہ عالمی برادری کے اجتماعی ضمیر پر بوجھ ہے، پاکستان کا پختہ عزم ہے، استصواب رائے کے حصول تک سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھیں گے۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے یوم یکجہتی کشمیر پر اپنے پیغام میں کہا کہ بھارت کے 5 اگست کے اقدامات اقوام متحدہ قرارداوں کی خلاف ورزی ہے،

بھارت نے خود اپنے دستور کی پامالی کا بھی ارتکاب کیا۔وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ کشمیروں کی شناخت اور کشمیریات کے تصور کو ختم کرنے کی کوشش کی گئی، عالمی برادری سمیت سب ظلم کے خاتمے کا مطالبہ کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کے لیے تمام بڑے شہروں میں احتجاجی مظاہرے ہوئے، اقوام متحدہ اور دنیا کے بڑے ممالک نے بھارت کی مذمت کی۔ سلامتی کونسل نے 6 ماہ میں 3 بارمقبوضہ جموں و کشمیر کے مسئلے پر غور کیا۔وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ لاک ڈان پر ایک بھی مزید لمحہ عالمی برادری کے اجتماعی ضمیر پر بوجھ ہے،

عالمی برادری انسانی حقوق کے تحفظ کی حمایت میں ٹھوس کردار ادا کرے۔انہوں نے کہا کہ یو این فیکٹ فائنڈنگ مشن کو زیر قبضہ جموں و کشمیر جانے کی اجازت دے تاکہ انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں کے حقائق کو وہ بذات خود جان سکیں۔ بھارت چھپانا نہیں چاہتا تو عالمی میڈیا کو مقبوضہ کشمیر جانے کی اجازت دے۔وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ میں پاکستان کے اس پختہ عزم کا ایک مرتبہ پھر اعادہ کرنا چاہتا ہوں، استصواب رائے کے حصول تک سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں