زندگی

معمر رانا نے زندگی کی 46 بہاریں دیکھ لیں

لاہور (عکس آن لائن) لالی وڈ کے معروف اداکار معمر رانا نے زندگی کی 46 بہاریں دیکھ لیں۔ اداکار معمر رانا 26 فروری 1974ء کو لاہور میں معروف اداکار شکور رانا اور شفقت رانا فیملی میں پیدا ہوئے، انہوں نے 1996ء میں فلم ’’کڑیوں کو ڈالے دانا‘‘ سے اداکاری کا آغاز کیا، انہوں نے 1997ء میں فلم ’’دیوانے تیرے پیار کے ‘‘ میں پہلی بار مرکزی کردار ادا کیا۔ان کی بلاک بسٹر فلم ’’چوڑیاں‘‘ تھی جو 1998ء میں ریلیزکی گئی، ان کی معروف فلمیں ’’کوئی تجھ سا کہاں‘‘، ’’یہ دل آپ کا ہوا‘‘، ’’چنا سچی مچی‘‘ اور ’’لو میں گم‘‘ ہیں، اداکار معمر رانا فلم ’’مہندی والے ہتھ‘‘، ’’نکی جئی ہاں‘‘ سمیت دیگر 4 فلموں میں بہترین اداکاری پر نگاڑ ایوارڈ اپنے نام کر چکے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں