اسلام آباد(نمائندہ عکس)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ غیر ملکی طاقتوں نے میر جعفروں اور میر صادقوں کی مدد حملہ سے کیا ہے‘عوام کو ملکی خودمختاری اور جمہوریت پر مضبوط ترین محافظ بنتے ہوئے غیر ملکی طاقتوں کے حملے سے دفاع کرنا ہوگا۔
بدھ کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر میں ٹویٹ کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ عوام ملکی خودمختاری اور جمہوریت کے مضبوط ترین محافظ ہوتے ہیں،عوام کو ملکی خودمختاری اور جمہوریت پر سب سے بڑے حملے کا دفاع کرنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ غیر ملکی طاقتوں نے حملہ میر جعفروں اور میر صادقوں کی مدد سے کیا ہے