مدینہ منورہ(عکس آن لائن)مسجد نبویۖ کی چھت نمازیوں کے لیے کھول دی گئی ہے۔عرب میڈیا کے مطابق اب نماز فجر، مغرب اور عشا کی نمازیں مسجد نبوی ۖکے صحن کی چھت پر بھی ادا کی جاسکیں گی۔ادارہ امور مسجد النبوی ۖ کی جانب سے اس حوالے سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ مسجد کے صحن کی چھت نمازیوں کی تعداد کے پیش نظر کھولی گئی ہے تاہم کورونا وائرس کے حوالے سے تمام احتیاطی تدابیر بھی اختیار کی گئی ہیں اور مسجد میں سماجی فاصلے کو مدنظر رکھا جائیگا۔خیال رہے کہ کورونا وائرس کی وبا کے باعث مسجد کی چھت نمازیوں کے لیے بند کی گئی تھی۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- کرغستان کے ساتھ بردرانہ تعلقات ہیں ،سیاسی پوائنٹ اسکورنگ کیلئے سوشل میڈیا پر غلط خبریں پھیلائی جا رہی ہیں’ اسحاق ڈار
- افغانستان کی سی پیک میں شمولیت کے مخالف نہیں،احسن اقبال
- وزیرِ اعلی خیرپختونخوا علی امین گنڈاپور کا سفیرِ کرغزستان کو خط
- بلوچستان میجر بابر خان شہید کا قرض دار ہے،سرفراز بگٹی
- تین ماہ میں تبدیلی کے اثرات ہر سطح پر محسوس کیے جا رہے ہیں،خواجہ آصف