حماس

مسجد ابراہیمی کی بندش اسرائیل کی کھلی جارحیت ہے،حماس

مقبوضہ غزہ(گلف آن لائن)اسلامی تحریک مزاحمت حماس نے صہیونی ریاست کی طرف مسجد ابراہیمی کی بندش کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے صہیونی ریاست کی ننگی جارحیت قرار دیا ہے۔حماس کا کہنا تھا کہ اسرائیلی ریاست کی طرف سے الخلیل کی تاریخی مسجد ابراہیمی کی بندش سے تاریخی حقائق تبدیل نہیں ہو سکتے۔میڈیارپورٹس کے مطابق حماس نے مسجد ابراہیمی کی بندش کومقدس مقامات میں مذہبی رسومات پر عمل کرنے میں ہمارے لوگوں کی آزادی کی ایک واضح خلاف ورزی ہے۔

اسرائیل کی طرف سے یہ کارروائی تمام رسم و رواج ، عہد ناموں اور آسمانی قوانین کی صریح خلاف ورزی ہے۔حماس نے اس بات پر زور دیا کہ مغربی کنارے اور القدس میں آبادکاری اور یہودیانے کی سازشوں کے تسلسل میں مسجد ابراہیمی کی بندش ہے۔ اسرائیل ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت فلسطینی مقدس مقامات کو یہویانے کی سازش کررہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں