مسرت جمشید چیمہ

مریم صفدر کی جانب سے گلگت بلتستان انتخابات کے نتائج کو متنازعہ بنانیکی کوشش کی جا سکتی ہے’ مسرت جمشید چیمہ

لاہور( عکس آن لائن)چیئر پرسن قائمہ کمیٹی داخلہ مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ فساد اور انتشار کی ذہنیت رکھنے والی مریم صفدر نے گلگت بلتستان میں ہونے والے انتخابات کی آڑ میں خطرناک کھیل کھیلنے کی منصوبہ بندی شروع کر دی ہے ،گلگت بلتستان میں یقینی کو شکست کو دیکھتے ہوئے نتائج کو متنازعہ بنانے کی ہر ممکن کوشش کی جا سکتی ہے۔

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ گیلپ سمیت دوسری سروے رپورٹس کے مطابق گلگت بلتستان میں پاکستان تحریک انصاف کو سب سے زیادہ مقبولیت حاصل ہے ،عوام نے انتخابات میں ترقی اور چین پاکستان اقتصادی راہداری کی ضامن تحریک انصاف کے چنائو کا فیصلہ کر لیا ہے ۔

انہوںنے کہا کہ تین فیصد مقبولیت والی مسلم لیگ (ن) کی فسادی لیڈر مریم صفدر اپنے مذموم مقاصد کیلئے گھنائونا کھیل کھیلنے جارہی ہے۔مریم صفدر نے بلاول زرداری سے کہا ہے کہ اگر گلگت کے انتخابات میں پی ٹی آئی جیتی تو ہم حلف نہیں اٹھائیں گے ۔گلگت بلتستان کو جام کرکے سی پیک کے کام میں رکاوٹ ڈالنے اور افراتفری پھیلانے کی گھنائونی سازش پر عمل ہو سکتا ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں