مرادعلی شاہ نااہلی کیس

مرادعلی شاہ نااہلی کیس،سپریم کورٹ نے لارجربینچ کی استدعامستردکردی، سماعت غیر مدت تک ملتوی

اسلام آ باد (نمائندہ عکس ) سپریم کورٹ نے وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نااہلی کیس میں لارجربینچ کی استدعامستردکردی ہے۔ چیف جسٹس آف پاکستان عمرعطا بندیال ، جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس منیب اختر پر مشتمل بینچ نے وزیراعلی سندھ کے خلاف دائر درخواست کی سماعت کی۔ درخواست گزار روشن علی نے دہری شہریت کو بنیاد بنا کر سپریم کورٹ سے مراد علی شاہ کی نااہلی کی استدعا کر رکھی ہے۔

درخواست گزار کے وکیل حامد خان نے کہا کہ جسٹس یحیی آفریدی مرکزی کیس سننے والے ججزمیں شامل تھے،یحیی آفریدی کو نظرثانی بینچ میں شامل نہیں کیا گیا۔ چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دئیے کہ جسٹس یحیی آفریدی دستیاب ہیں،انہیں بینچ میں شامل کرلیتے ہیں۔ چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے مزید ریمارکس دئیے کہ لارجر بینچ بنانا اب تاریخ بن گئی ہے۔چیف جسٹس نے وکیل حامد خان کو کہا کہ آپ میرے ساتھ ملاقات کریں، لارجر بینچ پر گفتگو کر لیتے ہیں۔ سپریم کورٹ نے کیس کی سماعت غیر مدت تک ملتوی کردی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں