مرچ

محکمہ زراعت قصور کی مرچ کو وائرسی امراض سے بچانے کے لئے فوری اقدامات کی ہدایت

قصور(عکس آن لائن):محکمہ زراعت نے کاشتکاروں کو مرچ کے وائرسی امراض،تیلے،پتہ مروڑ وائرس،سفیدمکھی،گوڑھ سے بچانے کے لئے فوری اقدامات کی ہدایت کی گئی ہے اورکہاگیاہے کہ کاشتکار اس ضمن میں کسی غفلت کا مظاہرہ نہ کریں۔ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ زراعت (توسیع)قصورمحمداکرم طاہرنے بتایا کہ کاشتکار مرچ کو مختلف بیماریوں سے بچانے کیلئے صحتمند بیج استعمال کریں اور ہردو سے تین سال بعد فصلوں میں غیرمیزبان پودوں سے ہیرپھیر بھی کیاجائے۔ انہوں نے بتایا کہ جڑی بوٹیوں کی تلفی اورآبپاشی کے نظام میں بہتری لاکر بھی فصل کو نقصان سے بچایا جاسکتاہے۔

انہوں نے کہا کہ کاشتکار متاثرہ پودوں کی باقیات کو فوری تلف کدیں اور دیسی اقسام کا انتخاب کریں جس سے پھل جلدی تیار ہوجاتاہو۔ انہوں نے بتایا کہ پھل کو زخمی ہونے سے بچانابھی انتہائی اہمیت کا حامل ہے قوت مدافعت کی حامل اقسام کی کاشت نہ ہونے سے پھل کا سڑا بھی مرچ کیلئے انتہائی نقصان دہ ہے اسی طرح سفوفی پھپھوندی کے بروقت تدارک کیلئے بھی مناسب زہروں کا سپرے کیاجاناچاہئیے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں