لاہور(عکس آن لائن)قومی کرکٹرسمیع اسلم اور کامران اکمل کے بعد پاکستان کے فاسٹ بولر محمد سمیع بھی زیادتی پر برس پڑے ۔ٹیسٹ کرکٹر محمد سمیع نے اپنے ایک بیان میں شکوہ کیا کہ مجھے ہمیشہ زیادتی کا نشانہ بنایا گیا، ایک میچ میں چار اوور میں تین آئوٹ کرنے کے بعد مجھے بولنگ ہی نہیں دی گئی۔محمد سمیع نے کہاکہ100 میل کی رفتار سے انٹرنیشنل کرکٹ میں گیند کروائی تو بتایا گیا کہ اسپیڈ گن خراب ہے، دوسروں کے لیے بولنگ اسپیڈ مشین ٹھیک اور میرے لیے خراب؟فاسٹ بولر نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے پیٹرن ان چیف وزیراعظم عمران خان اور کرکٹ کمیٹی سے مدد کی اپیل کی ہے۔ییال رہے کہ اس سے قبل قومی وکٹ کیپر کامران اکمل بھی مسلسل پرفارمنس کے باوجود مواقع نہ ملنے کی شکایات کر چکے ہیں جبکہ قومی ٹیم کے بلے باز محمد سمیع دلبرداشتہ ہو کر لیگ کرکٹ کھیلنے امریکا منتقل ہو گئے ہیں۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- گندم سکینڈل کی نیب سے تحقیقات کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر
- آئی ایم ایف مشن کا معیشت کی بہتری کیلئے پاکستان کے اقدامات پر اظہار اطمینان
- چین اور یورپی یونین کے مابین باہمی فائدہ مند تعاون کو گہرا کرنے کا مستقبل امید افزا ہے، چینی میڈ یا
- چین -عرب ممالک تعاون فورم کی دسویں وزارتی کانفرنس چین میں منعقد ہوگی، چینی وزارت خا ر جہ
- چین -عرب ممالک تعاون فورم کی دسویں وزارتی کانفرنس چین میں منعقد ہوگی، چینی وزارت خا ر جہ