حفیظ شیخ

لوگوں کی جیبوں میں ہاتھ ڈالے بغیر محصولات بڑھانا ہونگے ،حفیظ شیخ

کراچی (عکس آن لائن)مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے کہا ہے کہ ہمیں لوگوں کی جیبوں میں ہاتھ ڈالے یا انہیں ہراساں کیے بغیر محصولات بڑھانے ہوں گے۔کراچی میں تقریب سے خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ کسٹم ریونیو کے حصول اور تجارت کے فروغ کا اہم ذریعہ ہے،

پاکستان کسٹمز ملک کی معاشی سرحدوں کا نگران ہے، حکومت تمام سرکاری اداروں کی طرح کسٹم کو بھی وسائل سے لیس کرے گی۔انہوں نے کہا کہ اکیسویں صدی کا تقاضا زندگی کو آسان بنانا ہے، غیرملکی اور اوورسیز پاکستانیوں کو بہترین سہولتیں فراہم کرنا ضروری ہے، ہمیں لوگوں کی جیبوں میں ہاتھ ڈالے یا انہیں ہراساں کیے بغیر محصولات بڑھانے ہوں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں