ڈپٹی کمشنر راجہ منصور احمد

لوگوں کو فوری انصاف کی فراہمی ان کا بنیادی حق ہے، کسی قسم کی تاخیر ہرگز برداشت نہیں، ڈپٹی کمشنر راجہ منصور احمد

ننکانہ صاحب(نمائندہ عکس آن لائن)ڈپٹی کمشنر راجہ منصور احمد اور ڈی پی او اسماعیل الرحمن کھاڑک نے تھانہ بڑا گھر میں کھلی کچہری کا انعقادکیا جس میں عوام الناس کے مسائل سنے گئے اور ان کے حل کے لئے موقعہ پرہی متعلقہ محکموں کے افسران کو احکامات جاری کیے گئے اس موقعہ پر ڈپٹی کمشنر راجہ منصور احمد نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لوگوں کو فوری انصاف کی فراہمی ان کا بنیادی حق ہے اس میں کسی قسم کی تاخیر ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی،

تمام متعلقہ اداروں کو اپنا کردار بھرپور انداز میں ادا کرنا ہوگاتاکہ عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف مل سکے انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب سردارعثمان بزدارکی خصوصی ہدایت پر عمل درآمد کرتے ہوئے ضلع بھر کے دور دراز علاقوں میں کھلی کچہر یوں کے انعقاد کا مقصد ہے کہ شہری عوام کے ساتھ ساتھ دیہاتوں میں رہنے والے لوگوں کے مسائل فوری طور پر حل کیے جاسکے اور ان کی دہلیز پر انصاف مہیا کیا جاسکے۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اسماعیل الرحمن کھاڑک نے کہا کہ کھلی کچہریوں میں جہاں سائلین کے مسائل حل کیے جارہے ہیں وہاں حکومتی اداروں کی کارکردگی کو بھی بہتر بنانے کا موقع مل رہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں