نان کسٹم پیڈ گاڑی

لاہور ہائیکورٹ ،عورت مارچ کو سکیورٹی نہ دینے کی درخواست مسترد

لاہور (نمائندہ عکس ) لاہور ہائیکورٹ نے عورت مارچ کو سکیورٹی نہ دینے کے خلاف درخواست ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے مسترد کر دی۔ ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد وحید نے عورت مارچ کو سکیورٹی نہ دینے کے خلاف نگہت سعید کی درخواست پر سماعت کی۔

درخواست گزار نے کہا کہ 8 مارچ کو عورت مارچ ہے، لیکن ضلعی انتظامیہ سکیورٹی فراہم نہیں کر رہی، لہذا عدالت مارچ کو سکیورٹی فراہم کرنے کے احکامات جاری کرے۔واضح رہے کہ دنیا بھر میں ہر سال 8مارچ کو خواتین کا عالمی دن منایا جاتا ہے اور پاکستان میں اس دن کی مناسبت سے عورت مارچ منعقد کیا جاتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں