گلوکار علی ظفر

لاک ڈاؤن کے نام پر 3 ماہ ضائع کر دیئے، علی ظفر

کراچی (عکس آن لائن)پاکستان کے معروف گلوکار علی ظفر نے کہا ہے کہ ہم نے 3 ماہ لاک ڈاؤن کے نام پر ضائع کر دیئے جبکہ اسی دوران کورونا وائرس نے نقصان پہنچایا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر علی ظفر نے لکھا کہ ہم نے 3 مہینے لاک ڈاؤن،

اسمارٹ لاک ڈاؤن، سلیکٹڈ لاک ڈاؤن، تم لاک ڈاؤن کرو کر کے ضائع کر دیئے۔انہوں نے مزید لکھا کہ اس دوران ہم لاپرواہ رہے اور وائرس نے نقصان کردیا۔یاد رہے کہ علی ظفر نے 12 جون کو وزیر اعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے لاہور میں مزید لاک ڈاؤن کرنے کی اپیل کی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں