لائبہ خان

لائبہ خان نے نام بدل لیا،علیبہ خان کے نام سے شوبزانڈسٹری میں کام کریں گی

لاہور(عکس آن لائن) معروف اداکارہ وپرفارمرلائبہ خان نے اپنا نام بدل لیا،اب علیبہ خان کے نام سے شوبزانڈسٹری میں کام کریں گی،اداکارہ کا کہنا تھا کہ کچھ نام نہاد اداکارائیں بھی اپنا نام لائبہ خان ہی لکھتی ہیں اور اخلاق سے گری ہوئی حرکتیں کرتی رہتی ہیں،جس سے ان کوشدیدذہنی کوفت کا سامنا تھا ،کسی بھی میرے ہم نام کی اداکارہ کی اوچھی حرکتوں کومجھ سے منسوب کردیا جاتا تھا جس سے میرے پرستاروں کو بھی پریشانی کا سامنا تھا ،اداکارہ نے کہا کہ اسی وجہ سے میں نے اپنا پرانا نام علیبہ خان سے دوبارہ شوبزانڈسٹری میں کام شروع کررہی ہوں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں