قرضوں کی اقساط

قرضوں کی اقساط اورری شیڈولنگ کی سکیم پر کامیابی سے عمل درآمد جاری

اسلام آباد (عکس آن لائن) کورونا وائرس کے تناظرمیں سٹیٹ بنک کی جانب سے قرضوں کی اقساط اور ری شیڈولنگ کی سکیم پر کامیابی سے عمل درآمد جاری ہے۔ سٹیٹ بنک کے مطابق اس سکیم سے اب تک 5 لاکھ سے زائد قرض داروں نے استفادہ کیاہے ، ان قرض داروں کو اصل زرکی موخر ادائیگی کی سہولت دی گئی ہے جس کاکل حجم 370 ارب روپے ہے۔

اس سکیم کے تحت 54 ارب روپے مالیت کے قرضوں کی ری سٹرکچرنگ یا ری شیڈولنگ کی گئی۔ سٹیٹ بنک میں قرضوں کی موخرادائیگی وری شیڈولنگ کے ضمن میں 90 ہزار سے زائددرخواستیں زیرالتواء ہیں جن پرکام جاری ہے۔ سکیم میں دلچسپی رکھنے والے لوگ تمام تفصیلات سٹیٹ بنک کی ویب سائیٹ پر دیکھ سکتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں