اعظم نذیر تارڑ

قبل از وقت انتخابات اتحادیوں سے مشاورت کے بغیر نہیں ہوں گے‘اعظم نذیر تارڑ

لاہور(نمائندہ عکس) وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ قبل از وقت انتخابات اتحادیوں سے مشاورت کے بغیر نہیں ہوں گے‘وزیراعظم شہباز شریف اپنے خلاف مقدمات کا قانونی طور پر دفاع کرینگے اور میرٹ پر سرخرو ہونگے‘نواز شریف اگلے الیکشن سے پہلے واپس آجائیں گے۔

لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن میں تقریب سے خطاب میں اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف اپنے خلاف مقدمات کا قانونی طور پر دفاع کریں گے اور میرٹ پر سرخرو ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف اگلے الیکشن سے پہلے واپس آجائیں گے۔

وزیر قانون کاکہنا تھاکہ قبل از وقت انتخابات اتحادیوں سے مشاورت کے بغیر نہیں ہوں گے۔دوسری جانب تقریب سے خطاب میں صدر سپریم کورٹ بار احسن بھون نے کہا کہ آئینی بحران ختم کرنے کیلئے عدلیہ کا کردار قابل تحسین ہے. عدلیہ آئین کا تحفظ کرتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں