اسلام آباد(عکس آن لائن)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ گرے لسٹ میں رکھنا پاکستان پر دباؤ برقرار رکھنے کی کوشش ہے۔
ایک انٹرویو میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ فیٹف کی گرے لسٹ پاکستان کو دباؤ میں رکھنے کا ذریعہ ہے، فیٹف کو سیاسی مقاصد کے لیے سیاست زدہ کیا جا رہا ہے، ریکارڈ پر ہے فیٹف سے متعلق یہ کئی بار کہہ چکا ہوں۔
شاہ محمود نے کہاکہ بھارت فیٹف پلیٹ فارم کو سیاسی طور پر استعمال کرنا چاہتا ہے، ہم نے ٹھوس اقدامات اٹھائے ہیں، بلاشبہ ان اقدامات میں ہمارا ہی مفاد ہے تاہم ٹھوس اقدامات کے باوجود ہم پر گرے لسٹ کی تلوار لٹکائے رکھنا درست نہیں۔