حماس

فلسطینی اتھارٹی کا انتخابات کرانے کا اعلان، حماس کا خیرمقدم

مقبوضہ بیت االمقدس(عکس آن لائن )فلسطینی صدر محمود عباس نے پارلیمانی اور صدارتی انتخابات کرانے کا اعلان کیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق صدارتی دفتر سے جاری ہونے والے بیان میں کہاگیاکہ 22 مئی کو پارلیمانی انتخابات اور 31 جولائی کو صدارتی انتخاب کے لیے ووٹ ڈالے جائیں گے۔فلسطین میں اس سے قبل صدارتی انتخابات جنوری 2005 جبکہ پارلیمانی انتخابات 2006 میں منعقد کئے گئے تھے۔2006 کے انتخابات میں غزہ میں اکثریت لینے والی جماعت حماس نے انتخابات کے اعلان کا خیرمقدم کیا ۔فتح اور حماس نے گذشتہ سال ستمبر میں ہونے والے مذاکرات میں سال 2021 کے دوران فلسطینی انتخابات کرانے پر اتفاق رائے کیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں