لاہور(عکس آن لائن ) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ عوام کی زندگیاں محفوظ بنانے کیلئے انسانی بس میں جو ممکن ہے، وہ ہم نے کیا ہے۔
عوام کو کورونا وائرس سے بچانے کیلئے آئندہ بھی ہرضروری اقدام کیا جائے گا۔اپنے بیان میں وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ عوام کو کورونا وائرس سے بچانے کیلئے آئندہ بھی ہرضروری اقدام کیا جائے گا۔ مشکل وقت میں صوبے کے عوام کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔
آزمائش کی گھڑی میں اپنے عوام کو کسی صورت تنہا نہیں چھوڑیں گے۔ ہمارا اوڑھنا بچھونا عوام کے ساتھ ہے اور رہے گا۔ عوام کی مشکل کو اپنی مشکل سمجھتا ہوں۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ ہم مشکل وقت میں عوام کو اکیلا چھوڑنے والوں میں سے نہیں۔ جو اقدامات اٹھا رہے ہیں، صرف اور صرف عوام کیلئے ہیں۔
کسی کو دکھانے کیلئے نہیں بلکہ اللہ تعالیٰ کو راضی کرنے کیلئے سیاست کو عبادت سمجھتے ہیں۔ سردار عثمان بزدار نے شہریوں سے اپیل ہے کہ وہ حکومتی اقدامات پر سو فیصد عملدرآمد کریں۔ اسی میں ہم سب کی بھلائی اور بہتری ہے۔ آج کا وقتی فاصلہ ہمیشہ کے فاصلوں سے محفوظ بنائے گا۔