سرگودھا(عکس آن لائن)وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا کہ عوام کو ریلیف دینے کیلئے ہرممکن اقدام اٹھائیں گے۔ عوام کو ریلیف دینا ہماری مشترکہ ذمہ داری ہے اور فرض میں شامل ہے جس میں کسی کو صوبے کے عوام کا استحصال نہیں کرنے دوں گا۔
وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن صرف ذاتی مفادات کا تحفظ چاہتی ہے۔ پی ڈی ایم مسترد شدہ اورمایوس عناصر کا غیر فطری اتحاد ہے۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں نے قومی مفادات کو یکسر فراموش کیا۔ قوم کا پیسہ لوٹنے والے عوام کو گمراہ نہیں کر سکتے۔ عوام باشعور ہیں اور نا اہل و کرپٹ چہروں سے اچھی طرح واقف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کا منفی کردار افسو سناک ہے اور اپوزیشن لیڈر اس بات کو جان لیں کہ بیان بازی سے عوام کی خدمت نہیں ہو سکتی۔ عوام کی خدمت صرف اور صرف ان کے مسائل کے حل میں مضمر ہے۔