مفتاح اسماعیل

عمران خان کی کپتانی کے بعد یہ پہلی نوکری ہے، مفتاح اسماعیل

اسلام آباد (عکس آن لائن) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ عمران خان کی کپتانی کے بعد یہ پہلی نوکری ہے۔

ایک انٹرویومیں مفتاح اسماعیل نے کہا کہ جب تک یہ وزیراعظم بے روزگار نہیں ہوگا، عوام کو روزگار نہیں ملے گا کیونکہ عمران خان کی کپتانی کے بعد یہ پہلی نوکری ہے، انہیں کام ہی کرنا نہیں آتا اور نہ معیشت کی سمجھ ہے، مسئلہ وزیروں کا نہیں بلکہ وزیراعظم کو تبدیل کرنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ شوکت ترین نے چند روز پہلے ملکی معیشت سے متعلق جو کہا وہ درست ہے اس کے جواب میں جو کچھ اسد عمر کہہ رہے ہیں وہ غلط ہے۔مفتاح اسماعیل نے کہا کہ بطور وزیر خزانہ اسد عمر کی پرفارمنس بہت بری تھی، وہ ملک کو دیوالیہ پن اور تباہی کی طرف لیکر گئے، اسد عمر وہ کھلاڑی ہیں جو چار بارصفر پر آؤٹ ہوکر بھی ایک چانس اور مانگتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں