اسلام آباد (نمائندہ عکس)سابق وزیر اعظم عمران خان نے پاکستان کے مختلف شہروں میں جلسوں کے لیے آمدورفت کے لیے سیکیورٹی مانگ لی۔
ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف چیئرمین سیکریٹریٹ نے سول ایوی ایشن اتھارٹی کو خط لکھ دیا۔خط میں کہا گیا ہے کہ عمران خان کو سیکیورٹی خطرات لاحق ہیں۔
سابق وزیر اعظم کو اسلام آباد ایئرپورٹ پر انٹری اور ایگزٹ کے لیے چائنہ گیٹ کے استعمال کی اجازت دی جائے۔پی ٹی آئی کی جانب سے اے ایس ایف سے بھی سابق وزیر اعظم کی سیکیورٹی کے لیے خصوصی انتظامات کی درخواست کی گئی ہے۔