اسلام آباد (عکس آن لائن)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر و قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے کہا ہے کہ علامہ اقبال ؒروح پرور خیالات ہمارے لئے مشعل راہ ہیں ،شاعر مشرق کا پیغام دنیا میں چاروں اطراف پھیل گیا ہے ،فکر اقبال پر کاربند ہونے کی ضرورت ہے ۔ ہفتہ کو پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر و قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے مفکرپاکستان علامہ محمد اقبال کے 142 ویں یوم ولادت پر پیغام میں کہاکہ پاکستان کا خواب دیکھنے والے عظیم فلسفی شاعر کوقوم خراج عقیدت پیش کرتی ہے ۔
انہوںنے کہاکہ ان کے روح پرور خیالات ہمارے لئے مشعل راہ ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ علامہ اقبال کا ہمارے لئے پیغام ہے کہ پاکستان کو عظیم سے عظیم تر بنانے کے لئے انتھک کوششیں کریں ،شاعر مشرق کا پیغام آج دنیا میں چاروں اطراف پھیل گیا ہے ،ان کی نگاہ نے کئی برس قبل پاکستان قائم ہوتا دیکھ لیا تھا ۔
انہوںنے کہاکہ آج فکر اقبال پر کاربند ہونے کی ضرورت ہے ۔انہوںنے کہاکہ علامہ اقبال کی سوچ اور خیالات کا دھارا، قرآن کرم اور عشق رسول سے پھوٹتا ہے ،انہوںنے کہاکہ وقت کے ساتھ ساتھ ان کے کلام اور بیان کی حقیقتیں مزید کھل کر سامنے آرہی ہیں،اللہ تعالی ا±ن کے درجات کو بلند فرمائے۔