لاہور ہائی کورٹ

عام انتخابات کی تاریخ کا اعلان نہ کرنے پر ہائیکورٹ میں درخواست دائر

لاہور ( عکس آن لائن) ملک میں عام انتخابات کی تاریخ کا اعلان نہ کرنے پر لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی ۔

درخواست جوڈیشل ایکٹیوزم پینل کے سربراہ اظہر صدیق نے دائر کی جس میں وفاقی حکومت سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ آئین کے تحت عام انتخابات کی تاریخ کا اعلان صدر پاکستان نہ کرنا ہے ،

اسمبلی کی مدت مکمل ہوئے اتنے روز گزر گئے لیکن عام انتخابات کی تاریخ کا اعلان نہ ہوسکا ۔ استدعا ہے کہ عدالت صدر پاکستان کو عام انتخابات کی تاریخ کا علان کرنے کی ہدایات جاری کرے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں