بھلوال(نمائندہ عکس آن لائن) سماجی رہنما علی رضابھٹی نے کہا ہے کہ ظہورحیات کالونی بھلوال کے مقامی قبرستان کی جانب جانیوالا راستہ جوکہ یکسر نظراندازکردیا گیا ہے،
اس روڈ کی تعمیر بے حد ضروری تھی مگر حالیہ ہونیوالے تعمیراتی کاموں میں اس روڈ کی تعمیرنہ کرکے علاقہ مکینوں میں احساس محرومی پیداکردیا گیا ہے،
یہ بات انہوں نے نمائندہ سے گفتگوکرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ ظہورحیات کالونی کے مکینوں کو اپنے پیاروں کو دفن کرنے کیلئے جس راستے سے گزرکرقبرستان کی طرف جانا پڑتا ہے وہ راستہ انتہائی ٹوٹا ہوا ہے،
جگہ جگہ پر بڑے بڑے گڑھے پڑے ہوئے ہیں جن میں بارش کے دنوں میں پانی بھر جانے سے یہ راستہ مزید مشکلات کا باعث بن جاتا ہے اورمکینوں کو انتہائی دشواری کے ساتھ گزرکر قبرستان کی طرف جانا پڑتا ہے.
انہوں نے کہا کہ موجودہ شروع ہونیوالے تعمیراتی کاموں میں اس سٹرک کوکسی بناءپر نظر اندازکرکے علاقہ مکینوں کے دلوں میں بری طرح سے احساس محرومی پیداکردیا گیا ہے،
اس روڈ کی تعمیر سب سے پہلے ضروری تھی جس کیلئے مکینوں نے باربار ارباب اختیار سے درخواست کررکھی تھی مگر افسوس کہ شروع ہونیوالے تعمیراتی کاموں میں
ظہورحیات کالونی بھلوال کے کی جانب جانیوالے اس راستہ کی تعمیرکیلئے کوئی فنڈمختص نہیں کیا گیا.
انہوں نے کہا کہ ہم اعلی حکام سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اس روڈ کی تعمیرکو بھی جلد سے جلد ممکن بنایا جائے تاکہ عوامی مشکلات میں کمی ہوسکے ۔