صدرمملکت عارف علوی

صدرمملکت عارف علوی کی نو منتخب امریکی صدر جو بائیڈن کو مبارکباد

اسلام آباد (عکس آن لائن)صدرمملکت عارف علوی نے نو منتخب امریکی صدر جو بائیڈن کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان امریکہ کے ساتھ طویل مدتی دوستی کو جاری رکھنے اور باوقار تعلقات کا خواہاں ہے۔ اپنے بیان میں صدر عارف علوی نے نائب صدر کمالہ ہیرس کو بھی مبارکباد پیش کی۔۔

انہوںنے کہاکہ عالمی سطح بالخصوص افغانستان اور پورے خطے کے امن کے لئے بہتر امریکی کوششوں کا منتظر رہوں گا۔ صدر عارف علوی نے کہاکہ پاکستان امریکہ کے ساتھ طویل مدتی دوستی کو جاری رکھنے اور باوقار تعلقات کا خواہاں ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں