عبدالقادر پٹیل

صحت کے شعبے کی ترقی کیلئے تمام ممکن اقدامات کیے جارہے ہیں، عبدالقادر پٹیل

اسلام آ باد (نمائندہ عکس ) وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل نے کہا ہے کہ صحت کے شعبے کی ترقی کیلئے تمام ممکن اقدامات کیے جارہے ہیں۔ ترجمان وزارت صحت کے مطابق عبدالقادر پٹیل نے شاہی خاندان کے رکن حمد بن دلموک المختوم کی خصوصی دعوت پر وفد کے ہمراہ متحدہ عرب امارات کا دورہ کیا۔ وزارت صحت کے ترجمان نے بتایا کہ وفد میں اسپیشل سیکرٹری ہیلتھ افتخار شلوانی اور ڈی جی ہیلتھ شامل تھے۔

اس دورہ کے ضمن میں اجلاس طلب کیا گیا جس کا بنیادی مقصد باہمی سودمند منصوبوں پر تعاون کے امکانات کی راہیں تلاش کرنا تھا۔ اس دوران عبدالقادر پٹیل نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یو اے ای کی حکومت نے دونوں ممالک کے درمیان صحت اور سرمایہ کاری کے شعبے میں دوطرفہ تعاون کے شعبوں کے متعلق بریف کیا۔ اس موقع پر وفاقی وزیر عبدالقادر پٹیل نے پاکستان میں صحت کے موجودہ پروگراموں میں متحدہ عرب امارات کے تعاون کو بھی سراہا۔

انہوں نے کہا کہ صحت کا شعبہ ہماری حکومت کی اولین ترجیح ہے، صحت کے شعبے کی ترقی کیلئے تمام ممکن اقدامات کیے جارہے ہیں۔ دوسری جانب افتخار شلوانی نے صحت کے شعبے میں میڈیکل ٹیکنالوجی ڈیجیٹلائزیشن کی صورتحال اور اہمیت کے بارے میں بتایا۔ اس کے علاوہ ڈی جی ہیلتھ نے صحت کے نظام کی تازہ ترین صورت حال اور مجوزہ شعبوں کی مزید مضبوطی کے لیے مجموعی جائزہ پیش کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں