دھند

شیخوپورہ سمیت پنجاب کے دیگر علاقوں میں دھند نے ڈیرے ڈال لئے

شیخوپورہ (عکس آن لائن)شیخوپورہ سمیت پنجاب کے دیگر علاقوں میں دھند نے ڈیرے ڈال لئے، سردی کی شدت میں اضافہ،حد نگاہ کم ہونے کے باعث موٹروے پر سفر،اور ٹرینوں کا شیڈول متاثر ہوا،محکمہ موسمیات نے صوبہ کے میدانی علاقوں میں دھند چھائے رہنے کی پیشگوئی کر دی، دھند کے پیش نظر موٹروے پولیس کی طرف سے شہریوں کوغیرضروری سفر سے گریز کرنے کی ہدایت کی گئی ہے،

جبکہ موٹروے پولیس کے مطابق شہری سفر شروع کرنے سے پہلے ہیلپ لائن 130سے مدد لیں، ٹریفک پولیس نے شہریوں کو متنبہ کیا ہے کہ وہ محتاط ڈرائیونگ کے ساتھ ساتھ فوگ لائٹس کا استعمال کریں اور شیشوں پر نمی نہ ہونے دیں ،ایمرجنسی کی صورت میں گاڑی کو انتہائی بائیں سائیڈ پر پارک کریں اورچلتی گاڑی سے ہاتھ، منہ نکالنے سے پرہیز کیا شیخوپورہ سمیت صوبہ کے اکثر اضلاع میں دھند نے ڈیرے ڈال لیے،جس سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا، حد نگاہ کم ہونے کے باعث موٹروے کو بند رکھا-

اپنا تبصرہ بھیجیں