شیخ محمد بن راشد المکتوم

شیخ محمد بن راشد المکتوم کی دبئی کے لیے 2040 اربن ماسٹر پلان کے دوسرے مرحلے کی منظوری

ابوظہبی(عکس آن لائن) متحدہ عرب امارات کے نائب صدر اور وزیر اعظم شیخ محمد بن راشد المکتوم نے دبئی ارب ماسٹر پلان کے دوسرے مرحلے کی منظوری دی ہے۔ ماسٹر پلان کا دوسرا حصہ 10 بنیادی انیشیٹوزاور کئی منصوبوں پر مشتمل ہے۔اس مرحلے میں شہری مراکز کو بڑھانا ، رئیل اسٹیٹ کے لیے نئی حکمت عملی ، شہری زراعت، شہری ورثے کا تحفظ ، 20 منٹ سٹی پالیسی اور پیڈسٹیرین نیٹ ورک ماسٹر پلان شامل ہیں۔دبئی کے حکمران نے اس سلسلے میں 17 منصوبوں کا جائزہ بھی لیا اور ان پر کام کی رفتار کا جائزہ لیا جو دبئی 2040 اربن ماسٹر پلان کے پہلے مرحلے کا حصہ ہیں۔

اس موقع پر شیخ محمد بن راشد المکتوم نے کہا کہ آج ہمارے سامنے ترقی کا ایک واضح ویژن ہے۔انہوں نے مزید کہاکہ یہ ویژن دبئی کے شہری انفراسٹرکچر سے متعلق ہے،ان کا کہنا تھا کہ ہمارا ویژن یہ ہے کہ دبئی کو ایک ماحول دوست اور پیدل دوست شہر کے طور پر بھی ایک زرعی پیداوار والے شہر کے طور پر آگے لانا ہے۔ کمشنر جنرل برائے انفراسٹرکچر اور اربن پلاننگ مطر الطیار نے اس بارے میں دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ دوسرے فیز میں پانچ بڑے شہری مراکز شامل کیے گئے ہیں۔ ان میں سے تین پہلے سے موجود ہیں جبکہ دو نئے شہری مراکز بنائے جائیں گے۔بریفنگ میں بتایا گیا کہ اس فیز میں دبئی کی رئیل اسٹیٹ کے لیے بھی ایک جامع منصوبہ شامل کیا گیا ہے۔

یہ طلب اور رسد کے توازن کو برقرار رکھنے کے اصول کے تحت ترتیب دیا گیا ہے۔ تاکہ بیک وقت سرمایہ کاروں کا اعتماد بھی قائم رکھا جا سکے اور ترقی کی رفتار و معیار بھی برقرار رہ سکے۔ اس فیز میں دبئی شہر میں شہری زرعی فارموں کو ایک اہم حکمت عملی کے طور پر شامل کیا گیا ہے۔ تاکہ شہری زراعت کے تحت زیادہ فصل اور زیادہ پیداوار ممکن بنائی جا سکے۔ تاکہ تحفظ خوراک ممکن بنائی جا سکے۔دوسرے فیز میں شہری ورثے کے تحفظ و فروغ کو بھی اہمیت دی گئی ہے۔ یہ شعبہ امارات کی شناخت اور ثقافت کو بھی نمایاں کرنے کا باعث بنے گا۔

اس ذمرے میں تاریخی علاقے، اور لینڈ مارک کی حیثیت رکھنے والی عمارات شامل ہوں گی۔دبئی 2040 اربن ماسٹر پلان کے تحت 20 منٹ سٹی کا تصور اپنا جارہا ہے ، تاکہ ایک شہری اپنی منزل مقصود تک 20 منٹ میں پیدل اور سائیکل پر جیسے چاہے پہنچ سکے۔ نیز آبادی میں اضافے کے پیش نظر دیگر شہری سہولیات کے علاوہ ماس ٹرانزٹ بھی ماسٹر پلان کا حصہ ہے۔کامیابیاں : شیخ محمد بن راشد المکتوم کو اس موق پر 2024 ارب ماسٹر پلان کے پہلے فیز کے سلسلے میں اب تک کی پیش رفت سے آگاہ کرتے ہوئے کہا گیاکہ اب تک 17 منصوبے مکمل ہو چکے ہیں یا تکمیلی مرحلے کے قریب تر ہیں۔ سپریم کمیٹی نے پراجیٹ بشمول دبئی نیشنل ہاوسنگ پالیسی مکمل کر لیے ہیں۔ اس مقصد کے لیے 17،7 ارب ڈالر کی خطیر رقم لی لاگت سے دبئی ہاوسنگ پروگرام کو آگے بڑھایا گیا ہے، اس کی تکمیل رہائشی سہولتوں کو دوگنا کر دیا گیا ہے۔

کل رہائشی علاقہ 1،7 ملین مربع فٹ شامل ہو گیا ہے۔اس منصوبیے کے تحت ہی مقامی لوگوں کوسرمایہ کاری کے لیے متوجہ کیا گیا ہے۔ مقامی سیاحت کو مدد دی گئی ہے اور قدرتی و قومی ورثے کے تحفظ کے اقدامت کیے گئے ہیں۔شیخ محمد بن راشد المکتوم کی طرف مارچ 2021 میں سے دبئی 2040 ارب ماسٹر پلان کی منظوری کے کا ہدف دبئی کو رہائش کے اعتبار سے دنیا کا بہترین شہر بنانا تھا۔ایک جامع ماسٹر پلان کے ذریعے اسے جدید ترین شہری شناخت دی جارہی ہے۔ مارکیٹ۔ میوزیم، بہترین رہائش گاہیں، ثقافتی ورثہ، کاروبار کا بہترین مرکز اور صاف اور اجلا ماحول یہ سب اس ماسٹر پلان کا ہدف ہیں ، تاکہ یہاں کے رہنے والے کو آسائش ہی آسائش اور سہولت و راحت کا ہر سامان فراہم ہو۔

اپنا تبصرہ بھیجیں