حماس

شہدا کا خون رائے گاں نہیں ہونے دیا جائے گا، حماس

دوحا (عکس آن لائن) اسلامی تحریک مزاحمت حماس کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ کہا ہے فلسطینی قوم کے شہدا کا خون رائیگاں نہیں ہونے دیا جائے گا۔مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق اسماعیل ھنیہ نے دو روز قبل اسرائیلی جیل میں شہید ہونے والے کمال ابو وعر کے اہل خانہ سے ٹیلیفون پر تعزیت کی۔اسماعیل ھنیہ نے کہا کہ کمال ابو وعر کی شہادت کی تمام تر ذمہ داری صہیونی ریاست پرعاید ہوتی ہے جس کی غیرذمہ دارانہ اور مجرمانہ ہٹ دھرمی کے نتیجے میں اسیران کی زندگی خطرے میں پڑ چکی ہے۔حماس رہ نما نے اسرائیلی جیل میں شہید ہونے والے فلسطینی 46 سالہ کمال ابووعر کے والد سے ٹیلیفون پر بات کی۔ان کا کہنا تھا کہ فلسطینی اسیران کی رہائی حماس کی پہلی ترجیح میں شامل ہے۔انہوں نے کہا کہ اسرائیلی ریاست کے مظالم کا مقابلہ کرتے ہوئے میدان میں جام شہادت نوش کرنے والے اور اسرائیلی زندانوں میں قید وبند کی صعوبتیں برداشت کرنے والے ہمارے ہیرو ہیں اور ان کی قربانیوں کو رائے گاں نہیں جانے دیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں