شاہ محمود قریشی

شاہ محمود قریشی کی سائفر کیس میں ضمانت کی درخواست پر سماعت تک ملتوی

اسلام آباد (عکس آن لائن)تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کی سائفر کیس میں ضمانت کی درخواست پر سماعت تک ملتوی کر دی گئی۔اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیف جسٹس عامر فاروق نے وائس چیئر مین پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی کی سائفر کیس میں درخواست ضمانت پر سماعت کی۔

سماعت کے دوران ایف آئی اے کے پراسیکیوٹر شاہ خاور کے معاون وکیل عدالت میں پیش ہوئے اور بتایا کہ پراسیکیوٹر سپریم کورٹ میں مصروف ہیں۔شاہ محمود قریشی کے وکیل ایڈووکیٹ علی بخاری نے سماعت دو بجے تک ملتوی کرنے کی استدعا کی جسے عدالت نے مسترد کر دیا، اسلام آباد ہائی کورٹ نے ایف آئی اے پراسیکیوٹر کی عدم دستیابی کے باعث سماعت بدھ تک ملتوی کر دی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں