سائنسی تحقیقی مرکز

شام، حلب میں سائنسی تحقیقی مرکز پر ایک درجن اسرائیلی میزائل حملے، مرکز تباہ

دمشق (عکس آن لائن) اسرائیلی فوج نے شمالی شہر حلب میں ایک سائنسی تحقیقی مرکز کو نشانہ بنایا ہے۔ ۔ شام میں بشارالاسد کی حکومت کے ذرائع ابلاغ کے مطابق شامی محکمہ دفاع نے اس کارروائی کا بھرپور جواب دیا ہے۔العربیہ ٹی وی کے مطابق گذشتہ چند ہفتوں میں شام کے اندر ہونے والے اسرائیلی حملوں اور ان کی شدت میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

شامی ذرائع ابلاغ میں آنے والی ان خبروں کی مزید تفصیل جاری نہیں کی گئی۔العربیہ اور الحدث ٹی وی چینلوں کے مطابق اسرائیلی لڑکا طیاروں کے ایک گروپ نے حلب کے سائنسی تحقیقاتی مرکز پر کم سے کم 12 میزائل داغے جن میں سے 5 میزائل مرکز پر گرے جس کے نتیجے میں یہ سائنسی تحقیقی مرکز مکمل طور پر تباہ ہوگیا ہے۔باقی میزائل شامی فضائی دفاع کو گمراہ کرنے فضائی اہداف پر استعمال کیے گئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں