اقوام متحدہ(عکس آن لائن)شمال مغربی شام میں ہفتہ کے اختتام تک شدید فضائی حملوں اور گولہ باری کے نتیجے میں8 بچوں اور 5 عورتوں سمیت21 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے۔اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹیرش کے ترجمان سٹیفن ڈوجیرس نے پیر کو کہا ہے کہ ہفتہ کو فضائی بمباری کے نتیجے میں جو جنگ بندی اتوار کو عمل میں آئی تھی اس کے بعد خاموشی کی اطلاعات ہیں۔ڈوجیرس نے باقاعدہ بریفنگ کے دوران بتایا کہ اقوام متحدہ نے تمام فریقین اور ان پر جو فریقین پر اپنا اثرورسوخ رکھتے ہیں زور دیا ہے کہ وہ عام شہریوں اور شہری بنیادی ڈھانچے کے تحفظ کو بین الاقوامی انسانی قوانین کے تحت یقینی بنائیں۔انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کو شمال مغربی شام کے علاقے ادلب میں 30لاکھ شہریوں کے تحفظ اورحفاظت کے بارے میں گہری تشویش ہے کیونکہ ان میں نصف سے زیادہ اندرونی طور پر بے گھر ہو چکے ہیں۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- ہیرا منڈی کی ملکہ جان کو برطانوی وزیراعظم نے مدعو کرلیا
- میں کسی اداکار سے جلتی ہوں نہ ہی یہ سمجھتی ہوں کسی سے میرا مقابلہ ہے،اداکارہ نوال سعید
- کولمبیا نے فلسطین میں سفارتخانہ کھولنے کا اعلان کر دیا
- فلسطین کو تسلیم کرنا دو ریاستی حل کی جانب اہم قدم ہے،اردن
- سعودی امریکی معاہدے تکمیل کے بہت قریب ہیں،امریکہ پھر سرگرم