فضائی حملوں

شام ،فضائی حملوں میں8 بچوں اور 5 عورتوں سمیت 21 افراد ہلاک

اقوام متحدہ(عکس آن لائن)شمال مغربی شام میں ہفتہ کے اختتام تک شدید فضائی حملوں اور گولہ باری کے نتیجے میں8 بچوں اور 5 عورتوں سمیت21 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے۔اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹیرش کے ترجمان سٹیفن ڈوجیرس نے پیر کو کہا ہے کہ ہفتہ کو فضائی بمباری کے نتیجے میں جو جنگ بندی اتوار کو عمل میں آئی تھی اس کے بعد خاموشی کی اطلاعات ہیں۔ڈوجیرس نے باقاعدہ بریفنگ کے دوران بتایا کہ اقوام متحدہ نے تمام فریقین اور ان پر جو فریقین پر اپنا اثرورسوخ رکھتے ہیں زور دیا ہے کہ وہ عام شہریوں اور شہری بنیادی ڈھانچے کے تحفظ کو بین الاقوامی انسانی قوانین کے تحت یقینی بنائیں۔انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کو شمال مغربی شام کے علاقے ادلب میں 30لاکھ شہریوں کے تحفظ اورحفاظت کے بارے میں گہری تشویش ہے کیونکہ ان میں نصف سے زیادہ اندرونی طور پر بے گھر ہو چکے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں