لاہور (عکس آن لائن ) پاکستانی ٹیم کے فاسٹ بولنگ کوچ عمر گل نے کہا ہے کہ شاداب خان کے بارے میں میرا بیان ماضی بن چکا،
میں اس کی تفصیل میں نہیں جانا چاہتا، ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا آل راﺅنڈر کو سال میں 2بار کنکشن ہوا، تیسری بار ورلڈکپ سے قبل انجری ہوئی، کیمپ میں ملاقات ہوئی تو میں نے ان کے پاس جاکر معذرت کی کہ میرا ہرگز یہ مقصد نہیں تھا کہ آپ کے جذبات مجروع کروں،میں یہ کہنا چاہتا تھا کہ ان کی اس وقت ٹیم کو ضرورت تھی،
انھوں نے بھی جواب میں کہا کہ برا محسوس کرنے کی کوئی بات نہیں، آپ نے ٹیم کیلیے ہی ایسا کہا تھا، شاداب خان سے میرا بڑا اچھا تعلق ہے،ہماری فیملیز بھی آپس میں ملتی ہیں،اس بات کا ہمارے تعلق پر کوئی فرق نہیں پڑا۔