سپریم کورٹ

سپریم کورٹ نے صدر مملکت کو نا اہل قرار دینے کی درخواست خارج کر دی

اسلام آباد (عکس آن لائن) سپریم کورٹ آف پاکستان نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو نا اہل قرار دینے کی درخواست خارج کر دی۔ جسٹس اعجاز الاحسن کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے صدر پاکستان نا اہلی کیس کی درخواست پر سماعت کی۔

درخواست میں صدر مملکت کو آرٹیکل 62 ون ایف کے تحت نا اہل قرار دینے کی استدعا کی گئی تھی جسے عدالت نے خارج کر دیا ہے۔ واضح رہے کہ صدر عارف علوی کی اہلیت کو ظہور مہدی نامی شہری نے سپریم کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں