سپریم کورٹ

سپریم کورٹ نے ایچ ای سی کو پی آئی اے ملازمین کی ڈگریوں کی تصدیق کا حکم دے دیا

اسلام آباد(عکس آن لائن)سپریم کورٹ آف پاکستان نے پی آئی اے ملازمین کی ڈگریاں چیک کرانے کا حکم دیدیا،عدالت نے ڈگریوں کی تصدیق کرکے رپورٹ جمع کرانے کا حکم دیدیااورآئندہ سماعت پر چیئرمین ایچ ای سی ،ایم ڈی پی آئی اے اور اٹارنی جنرل طلب کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق منگل کو سپریم کورٹ میں پی آئی اے ملازمین کی ڈگریوں کے حوالے سے کیس کی سماعت ہوئی،وکیل نے کہا کہ پی آئی اے ملازمین نے آزادکشمیر کی نجی یونیورسٹی سے تعلیمی اسناد حاصل کیں،ان اسناد کی بنیاد پرمحکمانہ پروموشن حاصل کی گئیں،عدالت نے کہا کہ تعلیمی عمل کے بغیرڈگریاں فروخت کی گئیں ، بظاہرڈگریوں کے حصول کا عمل غیر قانونی لگتا ہے۔عدالت نے پی آئی اے ملازمین کی ڈگریاں چیک کرانے کا حکم دیتے ہوئے آئندہ سماعت پر ڈگریوں کی تصدیق کرکے رپورٹ جمع کرانے کا حکم دیدیا عدالت نے آئندہ سماعت پر چیئرمین ایچ ای سی ،ایم ڈی پی آئی اے اور اٹارنی جنرل طلب کرتے ہوئے سماعت ایک ماہ کےلئے ملتوی کردی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں