اسلام آباد (عکس آن لائن)سپریم کورٹ میں وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کے خلاف توہین عدالت کی درخواست سماعت کل پیر کو ہوگی۔
تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں فواد چوہدری کے خلاف توہین عدالت کی درخواست کی سماعت 19 اپریل کو ہو گی۔ توہین عدالت کی درخواست کو جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کیس کے ساتھ ہی سماعت کیلئے مقرر کیا گیا۔خیال رہے کہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی اہلیہ سرینا عیسیٰ نے توہین عدالت کی درخواست دائر کی تھی جس میں مؤقف اختیار کیا گیا تھاکہ فواد چودری نے جسٹس فائز عیسٰی کوانڈر ٹرائل جج کہہ کر توہین عدالت کی۔
گزشتہ دنوں جسٹس فائز عیسیٰ نے رجسٹرار سپریم کورٹ کی جانب سے توہین عدالت کی درخواستیں سماعت کیلئے مقرر نہ کرنیکا معاملہ اٹھایا تھا۔