اسلام آباد(عکس آن لائن ) وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ میں ثابت ہوچکا کہ لندن فلیٹس شریف خاندان کے ہی ہیں ، (ن) لیگ والے جھوٹ کو کچھ سمجھتے ہی نہیں ، بس معصوم شکل بنا کر جھوٹ بولتے ہیں، حسن ، حسین نواز اور ان لوگوں کو ایکٹنگ میں پہلے ہی ایوارڈ مل چکے ہیں۔
نجی ٹی وی سے گفتگو میں خواجہ آصف کے بیا ن پرردعمل میں فواد چوہدری نے کہاکہ سپریم کورٹ میں ثابت ہوچکا ہے لندن فلیٹس شریف خاندان کے ہی ہیں ، (ن) لیگ والے جھوٹ کو کچھ سمجھتے ہی نہیں ہیں ، بس معصوم شکل بنا کر جھوٹ بولتے ہیں ،حیران ہوں کہ انہیں سیاست میں نہیں ایکٹنگ میں ہونا چاہیے تھا ۔انہوں نے کہا کہ یہ سب پہلے فلیٹس سے متعلق گفتگو کرتے رہے عدالت میں انکار کردیا، حسن ، حسین نواز اور ان لوگوں کو ایکٹنگ میں پہلے ہی ایوارڈ مل چکے ہیں ،صدیق الفاروق اعتراف کر چکے ہیں کہ 92,93میں لندن فلیٹس میں جا چکا ہوں ۔انہوں نے کہا کہ نوازشریف کی سیاست یہ ہے کہ اب مریم نواز پارٹی کی قیادت کریں گی ،شہبازشریف بھی یہی چاہتے ہیں قیادت ان کی فیملی تک رہے ، ایسے آصف زرداری اور نوازشریف کا کوئی سیاسی مستقبل نہیں ۔