جہانگیر ترین

سپریم کورٹ ،جہانگیر ترین نے زرعی ٹیکس کیخلاف دائر اپیل واپس لے لی

اسلام آباد (عکس آن لائن)سپریم کورٹ میں ٹیکس حکام اور الیکشن کمیشن کو مختلف زرعی آمدن ظاہر کرنے کے کیس میں جہانگیر ترین نے زرعی ٹیکس کیخلاف دائر اپیل واپس لے لی۔

تفصیلات کے مطابق جہانگیر ترین کو ایف بی آر نے 199 ملین سے زائد جرمانہ عائد کیا تھا ،ٹیکس ٹربیونل نے ان لینڈ ریونیو کا جرمانے کا حکم کالعدم قرار دیا تھا ،لاہور ہائی کورٹ نے ٹربیونل کا فیصلہ غیر واضح قرار دیتے ہوئے کالعدم قرار دیا تھا ،جہانگیر ترین نے لاہور ہائی کورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں