سٹی صدر

سٹی صدر تحریک انصاف شیخوپورہ نے جنرل صفائی مہم کی نگرانی کرتے ہوئے مختلف سڑکوں کا دورہ کیا

شیخوپورہ(نمائندہ عکس آن لائن)سٹی صدر تحریک انصاف شیخوپورہ میاں تیمور خالد اور حاجی غلام نبی نے جنرل صفائی مہم کی نگرانی کرتے ہوئے مختلف سڑکوں کا دورہ کیا،اور صفائی ستھرائی کی عوامی شکایات کو مدنظر رکھتے ہوئے مکینوں کی شکایات کاازالہ کیا گیا اور کچھ علاقوں کی صفائی ستھرائی کے احکامات بھی جاری کئے گئے،

حکومت پنجاب کے ویژن کے مطابق صفائی ستھرائی کے لیے شہر بھر کی وارڈز کی جنرل صفائی کے احکامات جاری کئے ہیں جن کی نگرانی ہم خود کرینگے عوام کے نمائندے ہیں اورعوام میں رہ کر ان کی مشکلات کاتدارک کرینگے،میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے میاں تیمور خالد کا کہناتھا کہ عوامی خدمات اولین ترجیحات ہیں سابقہ ادوار میں سیوریج پائپ لائنوں کی ابتر صورتحال کی وجہ سے جو مشکلات درپیش تھی ان کو درست کرنے کے لیے پوری کوشش کی جارہی ہے،

شہر کی صفائی ساتھ ساتھ جاری رہے گی،میاں تیمور خالد نے مکینوں کی دہلیزپر جاکر ان کی مشکلات اورمسائلات کا سنا اور موقعہ پرہی ان کاموں کے احکامات جاری کئے گئے جو ان کی بساط میں تھے،اس موقع پر ان کے ہمراہ ملک ریاض،سینٹری انسپکٹر رستم، ذکاءاللہ خان، ڈاکٹرخالدمحمود شیخ ملک عمر اویس و دیگر بھی موجود تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں