غیرملکی ورکرز

سعودی عرب میں غیرملکی ورکرز کیلئے ڈھائی لاکھ متبادل مکانات

ریاض (عکس آن لائن) سعودی وزیر بلدیات و دیہی امور ماجد الحقیل کی سربراہی میں قائم کمیٹی نے غیرملکی ورکرز کے لیے ڈھائی لاکھ سے زیادہ متبادل مکانات کا آن لائن اندراج کیا ہے۔

سعودی اخبار کے مطابق غیرملکی ورکرز کے رہائشی حالات کا جائزہ لینے والی کمیٹی نے متعلقہ اداروں کے تعاون و اشتراک سے ایسے مقامات کی فہرست تیار کی ہے جہاں غیرملکی ورکرز کو مناسب طریقے سے ٹھہرایا جاسکے اور انہیں اجمتاعی رہائش کے ایسے مراکز سے نکالا جاسکے جہاں کورونا وائرس سے بچاؤ کے حفاظتی انتظامات نہیں ہیں۔ غیر ملکی ورکرز کی رہائش کمیٹی نے نجی اداروں کے مالکان کو متنبہ کیا ہے کہ اگر ورکرز کو مقررہ ضوابط کے مطابق رہائش فراہم نہ کی گئی تو ان کے خلاف کارروائی ہوگی۔

کمیٹی کے مطابق رہائش کے حوالے سے قواعد و ضوابط جاری کردیئے گئے ہیں، ورکرز کی رہائش ایسی ہو جہاں سماجی فاصلے کے اصول پر عمل درآمد ہورہا ہو، مہلک وائرس سے بچاؤ کے تمام انتظامات ہوں، ایک کمرے میں حد سے زیادہ کارکن نہ ٹھہرائے جارہے ہوں، غیرملکی ورکرز کی رہائشی کمیٹی نے مختلف زبانوں میں کورونا آگہی مہم بھی شروع کی ہے جس میں مقامی شہریوں، آجروں اور وکرز کوبتایا جارہا ہے کہ انہیں وباء سے بچنے اور اس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے کن باتوں سے پرہیز کرنا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں