ڈپٹی کمشنر عبداللہ نیئر شیخ

سرگودھا: ڈپٹی کمشنر عبداللہ نیئر شیخ کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ کا اجلاس

سرگودھا(نمائندہ عکس آن لائن) ڈپٹی کمشنر عبداللہ نیئر شیخ نے ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ کو میڈیکل سٹور اور عطائیوں کا ریکارڈ کمپیوٹر ائز کرنے ‘ ملزمان کو کئے جانے والے جرمانے او رنئے ناموں سے سماج دشمن سرگرمیوں کا مکمل ڈیٹا مرتب او رمحفوظ کرنے کی ہدایت کی ہے تاکہ ان کے ملک بھر کے کہیں بھی غیر قانونی پریکٹس کو روکا جاسکے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ کے اجلا س کی صدارت کر تے ہوئے کیا ۔

اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل بلال فیروز جوئیہ ‘چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر رائے سمیع اللہ ‘ڈسٹرکٹ ڈرگ انسپکٹر ثاقب رضا ‘ سیکرٹری بورڈ ظفر محمود ‘ ڈرگ انسپکٹر او رمتعلقہ افسران بھی موجود تھے ۔ ڈپٹی کمشنر نے زائد المعیاد ادویات او رسرکاری ادویات کے میڈیکل سٹوروں پر موجودگی سخت نوٹس لیتے ہوئے ڈرگ انسپکٹروں او رہیلتھ افسران کو سرکاری عملہ کی سرگرمیوں پر کڑی نظر رکھنے کی ہدایت کی ۔

انہوں نے واضح کیا کہ زائد المعیاد اور بغیر لیبل ادویات میڈیکل اسٹوروں پر نظر نہیں آنی چاہیے ورنہ مالکان کے خلاف ایف آئی آر درج کروائی جائیں ۔انہوں نے صعیف العمر میڈیکل پریکٹیشنز کے طبی معائنے کی ضرورت پر زور دیا جبکہ میڈیکل سٹوروں کے مالکان کو کوالیفائیڈ شخص کی عدم موجودگی میں میڈیکل سٹور بند رکھنے کی ہدایت تاکہ غلط او رغیر تجویز شدہ ادویات کی فروخت کو روکاجاسکے ۔

بورڈ میں مجموعی طورپر 19 افراد کے خلاف زائد المعیار بغیر لیبل کنٹرولز ڈرگ اور غیر رجسٹرڈ ادویات کی فروخت کیسز پیش کئے گئے جن میں سے دس مقدمات کو ڈرگ کورٹس میں بھجوادیا گیا جبکہ چھ کو وارننگ او رتین کے مقدمات پر کارروائی موخرکروائی گئی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں